04:17 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط: سندھ حکومت کے موٹروے منصوبوں پر تحفظات

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظرانداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں کیوں نظرانداز کیا گیا؟ انہوں نے 6 مارچ 2024 کو وزیراعظم کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے کی تعمیر کی جائے کیونکہ یہ واحد راستہ ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سندھ کے لیے 5 فیصد سے بھی کم رقم مختص کی ہے جبکہ پنجاب کے 33 منصوبوں کے لیے 38.65 فیصد رقم رکھی گئی ہے۔ سندھ کے 6 منصوبوں کے لیے صرف 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت کے 4 منصوبوں پر 4.40 فیصد اور آزاد کشمیر کے ایک منصوبے پر 0.16 فیصد رقم رکھی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید لکھا کہ حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے کے منصوبے کے لیے فوری طور پر بجٹ مختص کیا جائے اور این ایچ اے کو ہدایات دی جائیں کہ وہ اس منصوبے پر کام شروع کرے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION