وزیرِاعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد — وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت میں شفافیت کو فروغ دینا اور ملک کو ڈیجیٹل اور کیش لیس سسٹم کی طرف لے جانا ہے۔
پیر کو کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان مالیاتی لین دین کے تمام عمل کو ڈیجیٹل بنانا شفافیت کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کا بھی ضامن ہوگا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد (SMEs) کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کو آسان بنایا جائے تاکہ وہ بھی اس نظام سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
وزیرِاعظم نے قومی ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم راست کے بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کی تقرری ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ راست کے بورڈ میں معیشت اور کاروبار کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ اس پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے چلایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سرکاری اداروں (SOEs) کو بھی ڈیجیٹل نظام کے دائرے میں لایا جائے تاکہ ان کے مالیاتی معاملات میں شفافیت اور بہتری لائی جا سکے۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ اور موبائل ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی تعداد 95 ملین سے بڑھ کر 120 ملین ہو جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں 7.5 ارب روپے سے بڑھ کر 15 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔
حکومت اگلے ماہ راست اور ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز کرے گی، جبکہ ڈیجیٹل پیمنٹ ڈیوائسز پر امپورٹ ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی ہے تاکہ ان کی دستیابی آسان بنائی جا سکے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آئندہ ایک ماہ میں ڈیجیٹل پیمنٹس انڈیکس بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ پاکستان کی معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے معیار پر لایا جا سکے۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…19 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…1 گھنٹہ پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…3 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…4 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…5 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…33 منٹس agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…1 گھنٹہ agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…3 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…3 گھنٹے ago