11:49 , 27 جولائی 2025
Watch Live

وزیرِاعظم شہباز شریف کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے دو ہفتوں میں بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت

PM Shehbaz Orders Business Plan to Reduce $4 Billion Shipping Costs

وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن  کے لیے دو ہفتوں کے اندر ایک جامع بزنس پلان تیار کیا جائے، جس میں ہر سال قومی خزانے پر پڑنے والے 4 ارب ڈالر کے بوجھ کو کم کرنے کی حکمت عملی شامل ہو۔

اسلام آباد میں PNSC سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ شپنگ فلیٹ کو وسعت دینے کے لیے فوری طور پر بحری جہاز لیز پر حاصل کیے جائیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ PNSC کے بحری بیڑے میں جہازوں کی کمی کی وجہ سے ملک کو سمندری تجارت کے لیے ہر سال تقریباً 4 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری اور PNSC کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس اس وقت مختلف اقسام کے 10 جہاز موجود ہیں جن کی مجموعی کارگو لے جانے کی صلاحیت 7,24,643 ٹن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION