10:25 , 7 نومبر 2025
Watch Live

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

پشاور – خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں حالیہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی ناقابل فراموش قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا:
"امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ قوم ان بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام دونوں نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، اور ایسے واقعات ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیر اعلیٰ نے اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION