08:12 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

وزیر اعظم شہباز اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی الیکٹرک کاریں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ترک صدر کی جانب سے تحفے میں دی گئی الیکٹرک کاریں توشہ خانہ میں جمع کرائیں ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی جس کی تصدیق کیبنٹ سیکرٹریٹ نے کی۔ اسی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر کی جانب سے تحفے میں دی گئی الیکٹرک کار بھی جمع کرادی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION