12:19 , 8 نومبر 2025
Watch Live

وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ز اسٹیڈیم میں اپریل کے مہینے میں نصب کیا گیا مجسمہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر مزاح کا مرکز بن گیا۔

اس مجسمے کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہوئی، صارفین نے اس پر طنز و مزاح کے تیر برسانے شروع کر دیے۔ کئی افراد نے کہا کہ یہ مجسمہ وسیم اکرم سے مشابہت ہی نہیں رکھتا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف انداز میں ردعمل دیا۔ کسی نے اسے "شکتیمان” کہا تو کسی نے "ٹیمو ورژن آف وسیم اکرم”۔ کچھ نے مجسمے کو "وسیم چکرم” اور "اُبلا ہوا وسیم اکرم” جیسے نام دے دیے۔ کئی صارفین نے اس کا موازنہ اس بدنام زمانہ علامہ اقبال کے مجسمے سے بھی کیا جو ماضی میں تنقید کی زد میں آ چکا ہے۔

اس تمام صورتحال پر خود وسیم اکرم نے بڑی شائستگی اور مزاح کے ساتھ ردعمل دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا:

"میرا والا تو کم از کم شیر سے بہتر ہے!”
ساتھ ہی انہوں نے کہا:
"اصل میں نیت اہم ہوتی ہے۔ تخلیق کرنے والوں کو کریڈٹ اور مکمل نمبر دیتا ہوں۔ تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔”

مجسمے کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION