08:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ہر مسئلے کا حل شادی نہیں، والدین خودغرضی میں بیٹیوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیتے ہیں، وسیم بادامی

معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کو ہر مسئلے کا حل سمجھنا غلط ہے۔ اکثر والدین اپنے بیٹوں کی اصلاح کی بجائے ان کی شادی کرا کر اپنی ذمہ داری سے جان چھڑا لیتے ہیں، جس کا خمیازہ لڑکیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

گوہر رشید کے پروگرام رمز میں شرکت کے دوران وسیم بادامی نے معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نوجوان جو پہلے ہی ذہنی دباؤ کا شکار ہو، اس پر شادی کی ذمہ داری ڈال دینا دونوں فریقین کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جلدبازی میں کی گئی شادیاں اکثر ناکام ہو جاتی ہیں اور سب سے زیادہ متاثر لڑکیاں ہوتی ہیں، جن کی زندگی تباہ ہو سکتی ہے۔ ابتدا میں ایک زندگی متاثر ہوتی ہے، پھر دو زندگیاں۔ والدین کو سوچنا چاہیے کہ اگر اس مقام پر ان کی اپنی بیٹی ہوتی تو کیا وہ یہی فیصلہ کرتے؟

بادامی نے یہ بھی کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں، لیکن اس بات کے خلاف ضرور ہیں کہ شادی کو ہر مسئلے کا حل بنا دیا جائے۔

مردوں کے جذبات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرد بھی انسان ہوتے ہیں، احساسات رکھتے ہیں۔ مردانگی کا مطلب بےحس ہونا نہیں۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کریں تاکہ نسلِ نو کھل کر بات کر سکے، مگر یہ دوستی بدتمیزی میں تبدیل نہ ہو۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے اور دوستی قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION