08:36 , 7 نومبر 2025
Watch Live

وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی بجٹ کی حمایت نہ کرنے کا عندیہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاق سندھ کے تحفظات دور نہیں کرتی تو پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔

کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وفاق نے پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ ختم کر کے سندھ کو اس کے منصوبوں سے محروم رکھا، جبکہ دیگر صوبوں کو بجٹ دیا گیا۔

مراد علی شاہ نے تین شرائط رکھی ہیں: سندھ کو دیگر صوبوں جیسی تمام اسکیمیں دی جائیں، جامعات کا بجٹ بڑھایا جائے، اور سکھر-حیدرآباد موٹروے کے لیے رقم بڑھائی جائے۔ سولر پینلز پر اٹھارہ فیصد ٹیکس کی بھی مخالفت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کے مسائل حل کیے بغیر بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے، اور وفاق کو سندھ کے شہری علاقوں کو نوآبادیات سمجھنا چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے ایک روز پہلے سندھ کو 105 ارب روپے کم کرنے کی اطلاع دی گئی، باوجود مشکلات ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION