10:49 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

وفاقی حکومت کا اہم قدم: مصنوعی ذہانت کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو عالمی تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی نوجوانوں کی ٹیکنالوجی میں مہارت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں روایتی نہیں بلکہ ٹیکنالوجی بیسڈ ہوں گی، اور پاکستان اس میدان میں بھارت پر برتری حاصل کر چکا ہے۔

چیئرمین یوتھ پروگرام کے مطابق، ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور نوجوانوں کی تربیت اب وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مقابلے کے لیے تیار ہو۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION