01:06 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ون ڈے کرکٹ میں نئی گیندوں کے استعمال کے قوانین میں اہم اصلاحات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن پروٹوکولز میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

کرک انفو کے مطابق، یہ تجویز مینز کرکٹ کمیٹی نے دی تھی جسے چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے منظور کیا۔ تبدیلیاں ٹیسٹ کرکٹ میں 17 جون، ون ڈے میں 2 جولائی، اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 جولائی سے نافذ ہوں گی۔

نئے قانون کے مطابق، ہر اننگز میں 34ویں اوور تک دونوں اینڈز سے نئی دو گیندیں استعمال ہوں گی، اس کے بعد بولنگ ٹیم ان دو میں سے ایک گیند کا انتخاب کر کے اوورز 35 سے 50 تک اسے استعمال کرے گی۔ آئی سی سی کا مقصد بیٹنگ اور بولنگ میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

کنکشن پروٹوکول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت ٹیمیں میچ ریفری کو میچ شروع ہونے سے پہلے مخصوص رولز کے تحت متبادل کھلاڑیوں کے نام دیں گی، جن میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک سیم بولر، ایک اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوں گے۔

یہ تبدیلی اس سال بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں متنازعہ کھلاڑی کی تبدیلی کے بعد کی گئی ہے، جہاں میچ ریفری نے آل راؤنڈر شیوم ڈوبے کو سیم بولر ہرشت رانا سے تبدیل کرنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION