05:05 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ویان ملڈر کا لارا کا ریکارڈ نہ توڑنا غلطی تھی، کرس گیل

ویسٹ انڈین اسٹار بلے باز کرس گیل نے جنوبی افریقی بیٹر ویان ملڈر کی جانب سے برائن لارا کا 400* رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کو "غلط فیصلہ” قرار دے دیا۔

ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ناقابلِ شکست 367 رنز بنائے، مگر لارا کا ناقابلِ شکست 400 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے بجائے اننگز ختم کر دی۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے لارا کے احترام میں کیا۔

کرس گیل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں ضرور 400 سے آگے بڑھتا، ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ ملڈر نے ریکارڈ توڑنے کی کوشش نہ کرکے غلطی کی۔ ہوسکتا ہے وہ دباؤ میں آ گئے ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION