11:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا!

ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران کوہلی نے نصف سنچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 ففٹیز مکمل کر لیں۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے کوہلی نے 45 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ یہ اننگز کوہلی کے شاندار ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا ایک اور یادگار لمحہ بن گئی۔

ویرات کوہلی نہ صرف ٹی ٹوئنٹی میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، بلکہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بھی ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، جن کے نام 108 ففٹیز درج ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم 90 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 88 ففٹیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر اور بھارت کے روہت شرما بالترتیب 78 نصف سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION