03:28 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ویرات کوہلی نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے 7 اپریل کو آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں 17 رنز کی ضرورت تھی، جو انہوں نے باآسانی مکمل کرلیے۔

وہ ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے یہ سنگ میل 403 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی 386 ویں اننگز میں عبور کیا۔

اب تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف 5 بلے بازوں نے 13 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

بھارتی کرکٹ کے لیجنڈری کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کی بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم تھے اور کبھی 40 یا 60 رنز پر خوش نہیں ہوتے تھے، بلکہ ہمیشہ 100 رنز بنانے کی کوشش کرتے تھے اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہنے کی خواہش رکھتے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION