05:34 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی
India's captain Virat

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس سے ان کے 14 سالہ شاندار ریڈ بال کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"آج سے 14 سال پہلے میں نے پہلی بار بھارت کے لیے سفید جرسی پہنی، کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔”

ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے 111 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 9,230 رنز بنائے، اور ان کی بیٹنگ اوسط 46.8 رہی۔ وہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15,921)، راہول ڈریوڈ (13,265)، اور سنیل گواسکر (10,122) ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION