06:04 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ٹام کروز کی نئی فلم "مشن امپاسیبل 8” نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کما لیے

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم "مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ” نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کما لیے۔

فلم کو 17 مئی کو جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ابتدائی طور پر ریلیز کیا گیا، جہاں اسے شاندار ردعمل ملا۔ جنوبی کوریا میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور فلم نے 5 ملین ڈالرز کمائے، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے ریکارڈ ہے۔

بھارت میں فلم نے 4 ملین، جاپان میں 2 ملین، جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی، جب کہ چین میں 30 مئی کو نمائش متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فلم عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ شمالی امریکا میں ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION