12:28 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس کے جنرل سی کیو براؤن جونیئر کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے سے اچانک برطرف کر دیا۔

جنرل براؤن، جو تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیئرمین تھے، ان کی برطرفی دفاعی وزیر کے تحت اس مہم کا حصہ تھی جس کا مقصد فوجی قیادت سے تنوع اور مساوات کی حمایت کرنے والوں کو نکالنا تھا۔

ٹرمپ نے براؤن کی 40 سالہ خدمات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فیملی کے لیے اچھے مستقبل کی خواہش کی۔

براؤن نے جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد بلیک لائیوز میٹر کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے وہ انتظامیہ کے "ووک ازم” کے خلاف مہم کا ہدف بنے۔

ٹرمپ نے ریٹائرڈ ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازین” کین کو نیا چیئرمین نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ کین ایک تجربہ کار ایف-16 پائلٹ ہیں اور سی آئی اے میں فوجی امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION