ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
ٹرمپ کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انتہائی شرم ناک انداز سے انخلاء کیا گیا، ساڑھے تین سال پہلے انخلا کے وقت داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگری کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا وہ اس دہشت گرد کی گرفتاری میں مدد پر حکومتِ پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ان 13 خاندانوں کیلئے اہم دن ہے جن کے بچے قتل کئے گئے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












