06:45 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ کے نئے اعلان کے بعد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں زبردست اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے اعلان کے بعد بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے جب کرپٹوں کرنسی کے حوالے سے اسٹرٹیجک ریزرو کا اعلان کیا تو بٹ کوائن سمیت مختلف کرپٹو کرنسیاں کی قدر میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بٹ کوائن کی قیمت پچھلے ہفتے کی کم ترین سطح سے 20 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔ دیگر کرپٹو کرنسیوں میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے کو آیا۔

ٹرمپ نے اپنی "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا جنوری میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر ڈیجیٹل اثاثوں کا ذخیرہ بنائے گا، جس میں بٹ کوائن، ایتھیر، ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو شامل ہوں گے۔ یہ نام پہلے کبھی سامنے نہیں آئے تھے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بٹ کوائن اور ایتھیر اس ذخیرے کا مرکزی حصہ ہوں گے۔ اس اعلان کے بعد بٹ کوائن جمعہ کی کم ترین سطح $78,273 سے بڑھ کر $91,605 تک پہنچ گیا، جو کہ 20 فیصد کا اضافہ ہے۔ ایتھیر بھی جمعہ کی کم ترین سطح سے 20 فیصد اوپر آچکا ہے۔

سٹی انڈیکس کے سینئر مارکیٹ اینالسٹ میٹ سمپسن نے کہا، "ٹرمپ نے کرپٹو ٹریڈرز کو وہ پمپ فراہم کیا جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پچھلے ہفتے جو اعتماد کھو گیا تھا، وہ اب بحال ہو چکا ہے، اور اگر کسی اور منفی بیچنے کی لہر نہ آئی تو کرپٹو کرنسیوں کے نئے بلند ترین سطحوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION