10:51 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

نیو جرسی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران کے فورڈو پلانٹ جیسے گہرائی میں قائم جوہری مراکز کو اسرائیل صرف جزوی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ان کے بقول اسرائیل کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ گہرائی تک جا سکے، وہ شاید صرف اوپری حصے کو نقصان پہنچا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی زمینی فوج بھیجنا آخری آپشن ہوگا، اور امید ظاہر کی کہ ایسی کسی کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال پر دو ہفتے کے اندر فیصلہ چاہتے ہیں اور ایران کو اس دوران جائزہ لینے کا وقت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ امن کا حامی رہا ہوں، لیکن بعض اوقات امن کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION