02:41 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ثناء یوسف کو ملنے سے انکار پر اسے قتل کیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاکر نے پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی، ثناء یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا۔ پھر میں اُس کے برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا۔

ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی۔ مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا۔ میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جا کر قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION