12:54 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ٹک ٹاک پر پابندی 90 دن کیلئے مؤخر، صدر ٹرمپ جلد نیا حکم نامہ جاری کریں گے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق آخری تاریخ میں 90 دن کی توسیع کے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق، یہ تیسری بار ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی مؤخر کی گئی ہے، جو کہ چین میں قائم کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ ممکنہ علیحدگی کے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق، امریکی حکومت ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہے، تاہم صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ وہ ایپ کو بند کرنا نہیں چاہتے، بلکہ ایسی ڈیل چاہتے ہیں جس سے امریکی صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہے۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ انتظامیہ اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہی ہے، تاکہ ٹک ٹاک کا استعمال جاری رکھا جا سکے۔

ادھر محکمہ انصاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایپل اور گوگل کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے، جو اب تک ٹک ٹاک کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹانے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بائٹ ڈانس نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس کو مطلع کیا ہے کہ چین اس ڈیل کی منظوری نہیں دے گا، جب تک تجارتی و ٹیرف مسائل حل نہیں ہوتے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION