08:12 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستانی شہری ایک لیٹر پٹرول پر کتنے روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں؟

اسلام آباد: پاکستان میں شہریوں سے ایک لیٹر پٹرول پر 107 روپے 12 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے کی پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی شہریوں پر لاد دی گئی ہے۔ پٹرول کے فی لیٹر میں 15 روپے 28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کمیشن وصول کیا جا رہا ہے، اور آئل مارکیٹنگ مارجن 7 روپے 87 پیسے ہے۔ پٹرول کے فی لیٹر میں 5 روپے 33 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن شامل ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 30 پیسے آئی ایف ای ایم شامل ہے۔

اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔ ڈیوٹی سے پہلے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148 روپے 51 پیسے فی لیٹر جبکہ شہریوں کیلئے قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06 پیسے فی لیٹر ہے اور شہریوں کیلئے قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION