02:26 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پانی کا بحران،راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ!

راولپنڈی میں جاری خشک سالی کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ شہر میں روزانہ پانی کی ضرورت 68 ملین گیلن ہے، جبکہ دستیاب پانی صرف 51 ملین گیلن رہ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری اور مارچ میں بارشیں کم ہونے کا امکان ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے اور اب یہ 700 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ڈیموں میں بھی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

واسا نے شہریوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور پانی کے ضیاع کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے، جن میں جرمانے بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، خانپور ڈیم کی صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، اور ہر فرد کو پانی کی بچت یقینی بنانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION