06:34 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستانی نوجوان سے محبت، امریکی خاتون نے اسلام قبول کر کے نکاح کر لیا

پاکستانی نوجوان سے محبت، امریکی خاتون نے اسلام قبول کر کے نکاح کر لیا

جھنگ: سوشل میڈیا دوستی شادی میں بدل گئی، امریکی خاتون اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان کی دلہن بن گئیں

 سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی جب امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ کیرنشا میڈسائن گریس نے پاکستان آ کر جھنگ کے رہائشی 29 سالہ نعیم الحسن سے شادی کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق، دونوں کے درمیان رابطہ دو سال قبل سوشل میڈیا پر ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا چلا گیا۔ مسلسل بات چیت اور دوستی کے بعد کیرنشا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہوں نے جھنگ کے دینی ادارے جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام کنیز عائشہ رکھا۔

نکاح کی سادہ مگر خوشگوار تقریب ایڈووکیٹ عامر شہزاد کے چیمبر میں منعقد ہوئی، جس میں رانا عامر، کنیز عائشہ، اور دیگر مقامی افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں، کنیز عائشہ نے مقامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جس میں انہوں نے نکاح اور اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی۔

تقریب کے دوران کنیز عائشہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام کی تعلیمات اور نعیم الحسن کی محبت سے متاثر ہو کر پاکستان آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ امریکا میں شادی شدہ تھیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ نعیم الحسن سے تعلق قائم کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے سابق شوہر سے طلاق حاصل کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION