08:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں 938 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔ 100 انڈیکس کی کم سطح 1 لاکھ 12 ہزار 813 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں آج 45 کروڑ 53 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ شیئرز کی مالیت 21 ارب 52 کروڑ سے زائد ریکارڈ ہوئی۔ مجموعی طور پر 451 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 173 کمپنیوں کے حصص میں تیزی جبکہ 219 میں مندی ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION