01:03 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر بند، تیزی کا سلسلہ برقرار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی برقرار رہا، اور ہنڈریڈ انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,30,686 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,31,325 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔ بعد ازاں منافع کے حصول پر انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی عارضی مندی دیکھی گئی۔ دن بھر انڈیکس 1,548 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ مارکیٹ میں آج 89 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 54 ارب روپے کا اضافہ ہوا، کل مالیت 15,767 ارب روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی انڈیکس نے پہلی بار 1,30,000 پوائنٹس کی سطح عبور کی تھی، جو نئے مالی سال کے آغاز کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی بہتری کا عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION