02:40 , 30 اگست 2025
Watch Live

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 313 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ تیزی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کے آثار کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION