09:50 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔ سیریز کے تمام میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا میچ 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

میچز بنگلادیشی وقت کے مطابق شام 6 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔

یاد رہے، دونوں ٹیمیں حال ہی میں لاہور میں 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں آمنے سامنے آئی تھیں، جس میں پاکستان نے کلین سوئپ کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول سیریز میں ون ڈے میچز کو ٹی20 میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ شیڈول کے تحت 3 ٹی20 میچز امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے پیش نظر ٹیم کی تیاریوں کا فوکس ٹی20 فارمیٹ پر رکھنا زیادہ موزوں ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION