12:18 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کی گرانٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جو گورننس میں بہتری، کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہوگا۔

معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور اور پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے کیے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ گرانٹ خصوصی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی مسابقت بڑھانے، ادارہ جاتی اصلاحات اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ میں استعمال کی جائے گی۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے یورپی یونین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری "اُڑان پاکستان” پروگرام کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

یورپی سفیر رینا کیونکا کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک جامع اور مسابقتی معیشت بنانے کے یورپی عزم کا مظہر ہے، اور خاص طور پر خواتین کے زیر قیادت کاروباروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری پر توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION