03:59 , 7 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان اور یو اے ای میں ویزا استثنیٰ کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور یو اے ای میں ویزا استثنیٰ کا معاہدہ طے پا گیا

ابوظہبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے داخلے کے ویزا کی باہمی چھوٹ سے متعلق ایک یادداشتِ تفاہم  پر دستخط کر دیے ہیں، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان سفری سہولیات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ معاہدہ پاکستان-یو اے ای جوائنٹ منسٹریل کمیشن (JMC) کے بارہویں اجلاس کے دوران طے پایا، جو ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کی۔

اجلاس سے قبل ایک ورکنگ گروپ کی میٹنگ بھی ہوئی، جس کی قیادت پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور یو اے ای کی جانب سے وزیر مملکت احمد علی السیغ نے کی۔

اجلاس کے دوران درج ذیل اہم شعبہ جات میں عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا:

  • تجارت، سرمایہ کاری اور بینکاری

  • توانائی، خوراک کا تحفظ، اور موسمیاتی تبدیلی

  • دفاع، صحت، اور افرادی قوت

  • اعلیٰ تعلیم، آئی ٹی، ریلوے اور ہوا بازی

  • ثقافت اور بین الوزارتی روابط

دونوں فریقوں نے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے اور بین الوزارتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION