10:22 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان میں رافیل طیارے کے مبینہ پرزے OLX پر فروخت، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

پاکستان میں رافیل طیارے کے مبینہ پرزے OLX پر فروخت، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

پاکستان میں حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد ایک دلچسپ اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مقامی افراد نے مبینہ طور پر مار گرائے گئے رافیل جنگی طیارے کے پرزے آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دیے۔ OLX جیسی آن لائن مارکیٹوں پر شائع ہونے والے اشتہارات میں "تھوڑی استعمال شدہ” انجن اور "ونٹیج وِنگز” جیسی مزاحیہ تفصیلات دی گئی ہیں، جنہوں نے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

یہ منفرد اشتہارات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے اور عوام میں ہنسی مذاق اور حیرت کا باعث بنے۔ اگرچہ ان اشیاء کی اصلیت کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم ان پوسٹس نے سنجیدہ حالات میں بھی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

بہت سے صارفین نے ان اشتہارات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور دلچسپ تبصرے اور میمز بنا کر صورتحال کو مزید مزاحیہ بنا دیا۔ حکام کی جانب سے ابھی تک ان آن لائن سرگرمیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ ان اشتہارات کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION