08:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی!

سونے

 پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، اور آج ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ملکی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 310,800 روپے تک جا پہنچی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 266,470 روپے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 5,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس میں آج ہونے والا 700 روپے کا اضافہ بھی شامل ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے سونا 2,921 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ مسلسل اضافہ ملکی معیشت میں مہنگائی اور مالی عدم استحکام کے باعث ہو رہا ہے۔ غیر یقینی معاشی حالات کے پیش نظر سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION