12:08 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان میں ڈیجیٹل آمدنی پر نیا ٹیکس قانون نافذ

پاکستان میں ڈیجیٹل آمدنی پر نیا ٹیکس قانون نافذ
حکومتِ پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کو باقاعدہ کرنے اور محصولات بڑھانے کے لیے ایک نیا ٹیکس قانون متعارف کرایا ہے، جس کے تحت یوٹیوب، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر آن لائن ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

نئے قانون کے مطابق، ویڈیو، آڈیو اور میوزک اسٹریمنگ سروسز سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی ٹیکس کے دائرے میں آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیلی میڈیسن، آن لائن تعلیم، کلاؤڈ سروسز اور انٹرنیٹ بینکنگ جیسی جدید خدمات بھی اس قانون کے تحت آئیں گی۔

ای کامرس ویب سائٹس، آن لائن اسٹورز اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز کو بھی نئے ٹیکس قوانین کے مطابق اپنی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، وہ بینک اور ایکسچینج کمپنیاں جو بین الاقوامی کمپنیوں کو ادائیگیاں کرتی ہیں، انہیں ہر ٹرانزیکشن پر 5 فیصد ٹیکس کاٹ کر حکومت کو جمع کرانا ہوگا۔ یہ ٹیکس ہر ماہ کی 7 تاریخ تک قومی خزانے میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔

قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور جو مالیاتی ادارے مقررہ وقت میں ٹیکس ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس نئے نظام کے تحت، پاکستان میں کام کرنے والے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حکومت کو ہر تین ماہ بعد اپنی سرگرمیوں اور آمدنی سے متعلق رپورٹ جمع کروانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION