05:02 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان میں ہیپاٹائٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان میں ہیپاٹائٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاکستان ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ والے سرفہرست ممالک میں آگیا۔ مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیپاٹائٹس سی اور بی کے کیسز پاکستان میں پائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز کی تعداد 90 لاکھ جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ سے زائد ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان وہ واحد ملک ہے جس میں اس خاموش قاتل وائرس کی دونوں اقسام سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں۔

گلاب دیوی ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ اتائیت ہے۔ جس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں یہ مرض کنڑول سے باہر ہو جائے گا۔

ڈاکٹر عبد القادر نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ پانی ،خوراک اور حجام کے اوزار سے پھیلتا ہے، والدین بچوں کی ویکسی نیشن ہر صورت یقینی بنائیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک قابل علاج مرض ہے، صرف احتیاط کو اپنی زندگیوں میں زیادہ جگہ دینا ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION