10:16 , 27 جولائی 2025
Watch Live

‘پاکستان نہ سکھ بھائیوں کا ویزا منسوخ کرے گا نہ کارتارپور کوریڈور بند کرے گا!’

'پاکستان نہ سکھ بھائیوں کا ویزا منسوخ کرے گا نہ کارتارپور کوریڈور بند کرے گا!'

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، سردار رمیش سنگھ اروڑا نے سکھ برادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کرتارپور راہداری کو سکھ یاتریوں کے لیے کھلا رکھے گا۔

انہوں نے بھارتی مین اسٹریم میڈیا میں شائع جھوٹی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راہداری کی بندش یا سکھ یاتریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سکھ بھائیوں اور بہنوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے، خاص طور پر لاہور میں ان کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ عالمی قوتیں بھارت کی اس جھوٹی اور من گھڑت پروپیگنڈہ مہم کو کیوں چیلنج نہیں کر رہیں؟

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION