پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر جنوبی افریقہ کو پہلی بار وائٹ واش کردیا

جوہانسبرگ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ صائم ایوب 101 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، جنہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسری اور مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔
پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، تاہم صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان محمد رضوان نے 53 رنز اور نائب کپتان سلمان آغا نے 48 رنز بنائے، جبکہ طیب طاہر نے 28 اور محمد حسنین نے 4 رنز بنائے۔ کامران غلام اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے گیندباز ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں لیں، جبکہ کوربن بوش اور مپ ہاکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں، جوہانسبرگ میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کے باعث دونوں اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہیزچ کلاسن 81 رنز کے ساتھ جنوبی افریقا کے ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی، جبکہ سفیان مقیم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
صائم ایوب کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
6 گھنٹے پہلے

ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
17 گھنٹے پہلے

ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
18 گھنٹے پہلے

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…6 گھنٹے پہلے
ڈاکٹر عارفہ سیدہ انتقال کرگئیں
پاکستان کی نامور تعلیم دان، انسانی حقوق کی علمبردار اور فکری رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ آج انتقال کر گئیں۔…17 گھنٹے پہلے
ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر چہرہ…18 گھنٹے پہلے
سینیٹر عرفان صدیقی طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے باعث انہیں وینٹی…20 گھنٹے پہلے

کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور…55 منٹس پہلے
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں کے بعد 28 ویں ترمیم…5 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
افسوسناک خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے…6 گھنٹے پہلے
بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل
امن و امان کی صورتحال کے باعث بلوچستان میں مسافر بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے…7 گھنٹے پہلے

ٹرمپ کی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بی بی سی کو ایک…24 منٹس ago
کراچی: کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں فائرنگ کا…55 منٹس ago
لوئردیر: نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ…5 گھنٹے ago
تعلیم اور آبادی سے متعلق 28 ویں ترمیم تیار، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے…5 گھنٹے ago















