09:26 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان نے 154 بھارتی یاتریوں کو کٹاس راج مندر کی زیارت کیلئے ویزے جاری کر دیے

پاکستان نے 154 بھارتی یاتریوں کو چکوال میں واقع تاریخی شری کٹاس راج مندر کی زیارت کیلئے ویزے جاری کر دیے ہیں۔ یاترا 24 فروری سے 2 مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے یہ ویزے 1974 کے پاک-بھارت پروٹوکول برائے مذہبی زیارات کے تحت جاری کیے، جو ہر سال ہزاروں بھارتی یاتریوں کو پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کا موقع فراہم کرتا ہے۔

چارج ڈی افیئرز سعد احمد وڑائچ نے یاتریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذہبی سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

شری کٹاس راج مندر ہندو عقیدت مندوں کیلئے ایک مقدس مقام ہے اور ہر سال بڑی تعداد میں یاتری یہاں حاضری دیتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ویزوں کے اجرا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

تاہم، اس کے برعکس بھارت نے حال ہی میں 400 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کیلئے ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس فیصلے نے مذہبی زیارات کے باہمی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION