11:36 , 7 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان

پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے، جس کے لیے نیا نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل کو پہلی بار بھارتی طیاروں کے لیے بند کی گئی تھی، جس کے بعد 23 مئی کو اس پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ پاہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے دوسرے مرحلے کا NOTAM آج (23 جون) ختم ہو رہا ہے اور اس کی مدت مکمل ہونے پر نیا نوٹس جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی۔

نیا نوٹس پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس میں بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے فضائی حدود کی بندش کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

یہ پابندی صرف بھارتی طیاروں پر لاگو ہوگی، جبکہ پاکستانی فضائی حدود دیگر بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھلی رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی فضائی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION