06:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان کا ہر شہری کتنے قرض کا مقروض؟مجموعی قرض 76 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد: پاکستان کے ہر شہری پر قرض کا بوجھ 3 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد ہو چکا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 76 ہزار 45 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں حکومتی قرض میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض میں مسلسل اضافہ افراط زر (مہنگائی) کو بڑھاتا ہے اور ملک کی معاشی خودمختاری کو شدید متاثر کرتا ہے۔

اس سے قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) پاکستان کا سب سے زیادہ خسارے والا ادارہ ہے، جس کا مجموعی نقصان 1953 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔

اسی طرح کیسکو، پیسکو، سیپکو، پی ٹی سی ایل، اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے سرکاری ادارے بھی بھاری خسارے میں جا رہے ہیں۔ ماہرین اور آئی ایم ایف نے ان اداروں میں فوری اصلاحات، نجکاری، اور پیشہ ورانہ انتظام کے نفاذ پر زور دیا ہے تاکہ معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION