09:26 , 7 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پرتشدد صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر صورتحال میں مزید شدت آئی تو اس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں اور عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔

پاکستان نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سفارتکاری اور بات چیت ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے پائیدار حل ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION