06:38 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، بلوم برگ کی رپورٹ

اسلام آباد: امریکی مالیاتی جریدے بلوم برگ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد پر آ گیا ہے، جو کہ عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور معاشی استحکام و اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

بلوم برگ کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری نے بھی اس بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلوم برگ انٹیلیجنس کے مطابق پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے اور عالمی درجہ بندی میں اس شعبے میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ رسک میں کمی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، جو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION