11:34 , 7 نومبر 2025
Watch Live

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی دفاعی ترجیحات تسلیم کرلیں

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی دفاعی ترجیحات تسلیم کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے مؤقف اپنایا کہ دفاعی ضروریات کو مؤخر نہیں کیا جا سکتا، جس پر آئی ایم ایف دفاعی بجٹ میں اضافے پر رضامند ہوگیا ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس میں ریلیف

آئی ایم ایف نے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ٹیکس فری آمدن کی حد سالانہ 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے (ماہانہ 83,000) کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ کیش پر پٹرول و ڈیزل 2 روپے مہنگا جبکہ ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ پر 2 روپے سستا دیا جائے۔

کیش خریداری پر سیلز ٹیکس 18فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد، جبکہ کارڈ کے ذریعے خریداری پر سیلز ٹیکس 2 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ غیر دستاویزی معیشت کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION