12:23 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاک-بھارت حالیہ کشیدگی: پاکستان نے اپنے وسائل سے دشمن کو شکست دی، جنرل ساحر شمشاد

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا اور کسی ملک سے کوئی فوجی مدد حاصل نہیں کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ سب پاکستان نے اپنے وسائل اور صلاحیتوں سے انجام دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کچھ ہتھیار ضرور بیرونِ ملک سے خریدے ہیں، مگر اصل وقت میں تمام کارروائیاں ملکی صلاحیتوں کی بنیاد پر کی گئیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بنا کر سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا اور 6 سے 7 مئی کی شب پاکستان اور آزاد کشمیر پر میزائل حملے کیے۔ ان حملوں میں بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ ہوئے جن میں 3 رافیل شامل تھے۔ 10 مئی کو بھارت نے نور خان ایئربیس اور رحیم یار خان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔ آدم پور، ادھم پور سمیت کئی بھارتی ایئر فیلڈز اور اسلحہ ڈپو تباہ کیے گئے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے جنگ بندی کے لیے امریکا اور اتحادیوں سے مدد مانگی، جس پر دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر طے پایا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION