09:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پاک بھارت میچ پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ خان صاحب نے جیل میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا، وہ ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر عمران خان بہت افسردہ ہیں۔ اور اپنا سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔

اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خان صاحب بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوس تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار افراد نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

بانی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے کرکٹ کو مذاق بنا دیا ہے۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION