06:36 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

پاک ترکیہ کا 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

پاک ترکیہ دوستی کا نیا باب رقم ہوگیا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، دفاع، توانائی اور سائنس سمیت دیگر شعبوں میں 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے۔

ترک صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے بھائی چارے اور شراکت داری کی نئی مثال بن گیا، دونوں ممالک کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔ دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

معاہدوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں وفود کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہائیڈروکاربنز، کان کنی، توانائی کے شعبے میں تعاون، زرعی بیجوں اور صنعتی پراپرٹی کے حوالے سے بھی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کے درمیان معاہدہ، حلال ایکریڈیٹیشن اتھارٹی کے تحت تعاون، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تکنیکی معاونت سمیت دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے عوام کے مابین بھی گہرے تعلقات ہیں، ہم اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بولے، طیب اردوان کا یہ دورہ بہت مفید ثابت ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے آخر میں ترک زبان میں مہمان صدرطیب اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION