09:25 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

پرچی پرچی کے نعرے، خوشدل شاہ کا صبر جواب دے گیا!

آئی سی سی کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ اگر فخر زخمی نہ ہوتے اور اوپننگ کرتے تو شاید میچ ہمارے حق میں ہوتا۔ ٹیم کو اچھا آغاز نہ ملنے کی وجہ سے میچ میں ہماری گرفت کمزور پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں رنز ریٹ کی پروا کیے بغیر ٹیم کی جیت کیلئے کوشش کرتا ہوں اور آج کے میچ میں بھی میں نے یہی کیا۔

خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے نسیم شاہ سے کہا تھا کہ اگر میچ آخری اوور تک جاتا ہے تو رنز ریٹ زیادہ بھی ہوا تو ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے لگائے گئے پرچی کے نعروں کی اب پروا نہیں کرتا کیوں وہ پیچھلے دو سال سے یہ نعرے لگا رہے ہیں۔ میں صرف ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو چاہیے کہ وہ ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے۔ مجھے خود بھی پتہ نہیں کہ میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ کیلئے کیسے منتخب ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION