12:02 , 8 نومبر 2025
Watch Live

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر آج سے مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر آج سے مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

کراچی: سندھ بھر میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال، خرید و فروخت اور پیداوار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبائی سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کی ٹیموں کو فوری طور پر فیلڈ میں جا کر مؤثر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی صنعتوں، تھوک فروشوں اور ریٹیلرز کو دی گئی مہلت آج ختم ہو چکی ہے۔ آغا شاہنواز نے واضح کیا کہ تمام دکاندار اور صنعت کار فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کریں۔

حکام کے مطابق جو افراد یا ادارے اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، فیکٹریاں سیل کی جائیں گی اور ضروری ہوا تو گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION