06:32 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ پر عارضی جھولوں پر مکمل پابندی عائد

جھولوں پر مکمل پابندی عائد

لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں عارضی طور پر لگائے جانے والے میکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف وہ مستقل نصب جھولے جنہیں کسی تفریحی پارک میں نصب کیا گیا ہو، اور جن کے پاس درست فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہو، انہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تمام جھولوں کے مالکان اور آپریٹرز کو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے حفاظتی معیار پر پورا اترنے کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ فیصلہ اس وجہ سے لیا گیا ہے کہ عارضی جھولے اکثر حفاظتی اصولوں پر پورا نہیں اُترتے، ان میں انتظامی غفلت، ناقص دیکھ بھال اور زیادہ لوڈنگ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں، جو عوام خصوصاً بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION