پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع ہوں گے

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے طلبہ اب بورڈ کے تحت امتحان دیں گے، جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبہ کے لیے صرف تشخیصی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اندرونی امتحانی نظام بہتر بنانے کے لیے ایک مہینے میں مکمل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی نگرانی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (PECTA) کرے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












