08:22 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب میں "اپنی چھت، اپنا گھر” منصوبے کے تحت 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم

پنجاب میں "اپنی چھت، اپنا گھر" منصوبے کے تحت 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر قیادت شروع کیا گیا ہاؤسنگ منصوبہ "اپنی چھت، اپنا گھر” تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے، اور صرف چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کرلیا گیا ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جون کے اختتام تک "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت 51911 سے زائد گھروں کے لیے قرضے جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 57 ارب 90 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ قرضے آسان شرائط اور کم مارک اپ پر دیے جا رہے ہیں تاکہ متوسط اور کم آمدنی والے افراد بھی اپنا ذاتی گھر حاصل کر سکیں۔

پراجیکٹ کے تحت اب تک 5293 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور ان میں آبادکار منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ مزید 41324 گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف ہزاروں خاندانوں کو چھت میسر آئی ہے بلکہ تعمیراتی شعبے میں روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔

"اپنی چھت، اپنا گھر” پنجاب حکومت کا ایک ایسا فلاحی اقدام ہے جو نہ صرف رہائشی ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ معیشت کی بہتری اور عوامی خوشحالی کی سمت بھی ایک مثبت قدم ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION